پی آئی اے طیارے کے قریب ڈرون کی پرواز،حادثے سے محفوظ رہا
سکھر (این این آئی)کراچی سے سکھر جانے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ اْس وقت حادثے سے بال بال بچ گیا جب پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک ڈرون طیارے کے انتہائی قریب آگیا۔ذرائع کے مطابق طیارہ اْس وقت 4300 فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا جبکہ ڈرون طیارے سے 50 سے 100 فٹ اوپر تھا۔ پی کے 536 کے کپتان کا کہنا ہے واقعہ سپر ہائی وے پر افغان بستی کے قریب پیش آیا۔کپتان نے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو دی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن حکام نے پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی۔
طیارا محفوظ