ساہیوال، ورثا کا جی ٹی روڑ پر لاشیں رکھ کر احتجاج

ساہیوال، ورثا کا جی ٹی روڑ پر لاشیں رکھ کر احتجاج
ساہیوال، ورثا کا جی ٹی روڑ پر لاشیں رکھ کر احتجاج

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جس کے بعد ورثا کی جانب سے لاشیں جی ٹی روڑ پر رکھ کر احتجاج کیا جارہاہے۔

احتجاجی ورثا کی جانب سے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رات ایک بجے سے جاری دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔جی ٹی روڈ پر ویو ہوٹل کے قریب ورثا نے لاشیں رکھی ہوئی ہیں اور ٹائر جلاکر روڈ بلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ساہیوال میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرکے 3چھوٹے بچوں کے سامنے ماں، باپ ، بہن اور ڈرائیور کو قتل کردیا تھا ، کار میں سوار فیملی لاہور سے بورے والا شادی میں جارہی تھی، ایک بچے کو زخمی حالت میںہاسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 2 بچیاں فائرنگ میں محفوظ رہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -