ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں ہلاک دو ملزمان کو ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا

ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں ہلاک دو ملزمان کو ذیشان کا ساتھی ...
ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں ہلاک دو ملزمان کو ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا

  


گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی فورس نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کو ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی فورس سے مقابلے میں 2 ملزمان کی ہلاکت سے قبل ساہیوال میں مبینہ جعلی مقابلے میں سی ٹی ڈی نے دو خواتین سمیت 4 افراد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گوجرانوالہ میں ہلاک دونوں ملزمان ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان کے ساتھی تھے، دہشتگردوں نے لاہور میں ذیشان کے گھر پناہ لے رکھی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کی اطلاع ملتے ہی دہشت گرد اس کے گھر سے فرار ہوئے، دونوں دہشتگرد گوجرانوالہ میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، ذیشان کے گھر سے دہشتگردوں کا حساس اداروں کی مدد سے سراغ لگایا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں، خلیل کی فیملی کو ذیشان سے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا، ذیشان کا مقصد متاثرہ فیملی کی مدد سے دھماکا خیزمواد خانیوال پہنچانا تھا۔

انسداد دہشت گردی فورس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ذیشان کے ہمراہ موٹرسائیکل سوار دہشت گرد بھی موجود تھے، سی ٹی ڈی ایک سال سے ان دہشت گردوں کا سراغ لگا رہی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ