ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کس طرح گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں اور انہوں نے اس کے بعد کیا کیا ؟ اصل ویڈیو سامنے آ گئی ، انسانیت کا جنازہ نکل گیا

ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کس طرح گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں اور انہوں نے ...
ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کس طرح گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں اور انہوں نے اس کے بعد کیا کیا ؟ اصل ویڈیو سامنے آ گئی ، انسانیت کا جنازہ نکل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی نئی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار گاڑی کے پاس کھڑے ہیں، گاڑی سے پہلے بچوں کواتاراگیا پھرسی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کردی۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر بچوں کو گاڑی سے اتارا اوربچوں کو سڑک کے ایک طرف کھڑا کرکے گاڑی پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خلیل کی بیوی ،13 سالہ بیٹی اور اس کا دوست ذیشان جاں بحق ہو گیا۔
سی ٹی ڈی اہلکارکارروائی کے بعد لاشوں ،بچوں اور ان کا سامان پولیس کی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔