سانحہ ساہیوال میں مقتولین کو دہشتگردکہناغلط ہے ، وزیراعظم کو واقعہ پر قوم سے معافی ،وزراسے استعفیٰ لیناچاہئے،خورشید شاہ

سانحہ ساہیوال میں مقتولین کو دہشتگردکہناغلط ہے ، وزیراعظم کو واقعہ پر قوم سے ...
سانحہ ساہیوال میں مقتولین کو دہشتگردکہناغلط ہے ، وزیراعظم کو واقعہ پر قوم سے معافی ،وزراسے استعفیٰ لیناچاہئے،خورشید شاہ

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے میں حکومت کی بے حسی نظر آئی ہے ،وفاقی و صوبائی وزراکی باتیں سن کر بہت دکھ ہوا،واقعہ پوری دنیا نے دیکھا مقتولین کو دہشتگردکہناغلط ہے ،ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے ایسا نہ کہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید کا کہناہے کہ خودکو بچانا ہے تو حکومت اپنے وزراسے استعفیٰ لے ،ساہیوال واقعہ ریاستی دہشتگردی ہے معافی نہیں ملنی چاہئے ،انہوںنے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے ،وزیراعظم مقتولین کو دہشتگرد کہنے والے وزراسے استعفیٰ لیں اورذمہ داروں کیخلاف کاررروائی ہوتاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہوا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عدالتی نظام بہت مضبوط ہے بڑے فیصلے ہو رہے ہیں ،وزرائے اعظم کو سزا ہوئی تو وہ بھی جیل جاتے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ پی اے سی کا کام احتساب کرنا نہیں ،پی اے سی کا کام نہیں کہ وہ سیاستدانوں کا آڈٹ کرے ،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ شوشا چھوڑکر لوگوں کا وقت ضائع کیا جاتا ہے ،شعبدہ بازیوں سے ملک نہیں چلتے ،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عدالت میں رہ کرنظام بہتر کرینگے ۔

صحافی کے سوال ”آصف زرداری نے کہاہے کہ حکومت پانچ سال مکمل نہیں کرے گی “کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ،عمران خان کا رویہ اورملکی حالات بتا رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -