عمران خان سے انصاف کی کوئی امید نہیں ،ابھی تک واقعہ کا مقدمہ بھی درج نہیں ہوا،مقتول کے بھائی کا بیان

عمران خان سے انصاف کی کوئی امید نہیں ،ابھی تک واقعہ کا مقدمہ بھی درج نہیں ...
عمران خان سے انصاف کی کوئی امید نہیں ،ابھی تک واقعہ کا مقدمہ بھی درج نہیں ہوا،مقتول کے بھائی کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارے جانیوالے شخص خلیل کے بھائی نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی کوئی امید نہیں ،ہماری چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے بھائی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملوث اہلکاروں کو پیش کیا جائے اور مقدمہ درج کرکے کاپی فراہم کی جائے ،ان کا کہناتھا کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا ،ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا اور متعلقہ افسر بھی ابھی تک نہیں آیا اس پر آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ میں آئی جی ہوں ۔
مقتول کے بھائی کا کہناتھا کہ مقدمہ تو ایس ایچ او نے درج کرنا ہے آئی جی پنجاب نہیں اور وہ ابھی یہاں آیا ہی نہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ خانہ پری تھی ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ملوث اہلکاروں کو پیش کیا جائے اور مقدمہ درج کرکے کاپی فراہم کی جائے جب تک مقدمہ درج نہیں ہوگا ہم لاشیں نہیں اٹھائیں گے جب اس کیلئے ہمیں جتنا بھی وقت لگ جائے۔
واضح رہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جس کے بعد ورثا کی جانب سے لاشیں جی ٹی روڑ پر رکھ کر احتجاج کیا جارہاہے۔