سانحہ ساہیوال،مقتولین کے ورثا اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام

سانحہ ساہیوال،مقتولین کے ورثا اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام
سانحہ ساہیوال،مقتولین کے ورثا اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام

  

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال پر مقتولین کے ورثا اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جس کے بعد ورثا کی جانب سے لاشیں جی ٹی روڑ پر رکھ کر احتجاج کیا جارہاہے۔

سانحہ ساہیوال پر آر پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اومظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ،پٹرول پمپ کے بند کمرے میں انتظامیہ کے ورثا کےساتھ مذاکرات کئے۔

پولیس عہدیداروں کا کہناتھا کہ آپ روڈ کھول دیں ہم ایف آئی آر درج کر دیتے ہیں ،اس پر مقتولین کے ورثا نے کہا کہ پہلے ایف آئی آر درج کی جائے ہم روڈ کھول دیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /ساہیوال