سانحہ ساہیوال پر حامد میر نے معصوم بچوں کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کو جھنجوڑ کر رکھ دیا

سانحہ ساہیوال پر حامد میر نے معصوم بچوں کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات ...
سانحہ ساہیوال پر حامد میر نے معصوم بچوں کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کو جھنجوڑ کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ” ریمنڈ ڈیوس “ نے مبینہ مقابلے میں ایک معصوم خاندان ہی اجاڑ کر رکھ دیا ہے ، چند منٹوں میں تین معصوم بچوں کو یتیم اور مسکین بنا دیا جس پر پوری قوم ہی چیخ اٹھی ہے تاہم حکومت کی جانب سے انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔
اس معاملے پر تحریک انصاف کی اپنی رہنما بھی خاموش نہ رہ سکی اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تو سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اندلیب عباس نے ٹویٹر پر معصوم بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ” یہ چہرے پوری زندگی ہمارا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ، ان چہروں کی بے بسی اور اداسی ہم سب پر ایک سوالیہ نشان ہے ، ہم کسی قوم ہیں ؟ ہم کیسے لوگ ہیں ؟ ، انصاف کا امتحان ہے ، مجرم تو پکڑے جائیں گے لیکن ان کی مسکراہٹ واپس کون لائے گا ۔“


اندلیب عباس کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ ” جی ہاں ان چہروں کی بے بسی انصاف کا امتحان ہے اور تحریک انصاف کا بھی ۔“

مزید :

قومی -