” تو پھر آپ کو شہبازشریف کو بھی داد دینی چاہیے کہ ۔۔“ حامد میر نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر انہیں ” سیدھی سیدھی “ سنا دیں

” تو پھر آپ کو شہبازشریف کو بھی داد دینی چاہیے کہ ۔۔“ حامد میر نے سانحہ ...
” تو پھر آپ کو شہبازشریف کو بھی داد دینی چاہیے کہ ۔۔“ حامد میر نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر انہیں ” سیدھی سیدھی “ سنا دیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ” ریمنڈ ڈیوس “ نے شادی پر جاتے خاندان کو قبر میں اتار دیا ہے اور تین معصوم بچوں کے سامنے ان کی بڑی بہن اور ماں باپ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا جس پر پوری قوم اشکبار ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جیسا کہ سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہہ کیا ہے لیکن ہر کوئی قانون کے سامنے جوابدہ ہے ، جیسے ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ آئی گئی اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا ، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے ۔“

حامد میر نے جب وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام دیکھا تو انہوں نے اپنی روایت کے خلاف جاتے ہوئے سوشل میڈیا پر انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کو ان کے پیغام پر سیدھی سیدھی سنا دی ہیں۔

حامد میر کا اپنے پیغا م میں کہناتھا کہ ”اگر سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے تو آپ کو سب سے بڑے ڈاکو شہبازشریف کو داد دینی چاہیے جنہوں نے سی ٹی ڈی کی بنیاد رکھی ، معافی کے ساتھ کہنا چاہتاہوں کہ ” معصوموں کو مارنا اور جھوٹ بولنا کاونٹر ٹیرازم کا کام نہیں ہے ۔“

مزید : قومی /اہم خبریں