وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں، امریکی رکن کانگریس

وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں، امریکی رکن کانگریس
وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں، امریکی رکن کانگریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی رکن کانگریس الیگزینڈر الگرین نے کہا ہے کہ عمران خان میں لوگوں کےلئے کچھ کرنے کا عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس الگرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں روایتی طور پر اچھے تعلقات ہیں، اس وقت پاکستان میں نئی قیادت ہے۔الگرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک عظیم کرکٹر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے ہسپتال بھی بنایا۔
الیگزینڈر الگرین کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے دور ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، کاروباری، عوامی سطح پر تعلقات سے دونوں ممالک قریب آسکتے ہیں۔ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کےلئے کانگریس میں کافی محنت کرنا پڑے گی۔
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک بڑی امید ہیں اور پاک امریکا تعلقات کیلئے ایک امید کی حیثیت رکھتے ہیں۔امریکی رکن کانگریس نے کہا تھا کہ عمران خان قوم کا درد رکھتے ہیں، عمران خان کے امریکا میں بہت سے دوست اور خیرخواہ ہیں، عمران خان جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہم کانگریس میں پاکستان کے کیس کو مضبوط کریں گے۔