سانحہ ساہیوال،ڈی پی او کا سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سانحہ ساہیوال،ڈی پی او کا سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
سانحہ ساہیوال،ڈی پی او کا سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال پر ڈی پی او نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ،ورثاکی درخواست پر تھانہ یوسف والا میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے ۔


نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ساہیوال پرمقتولین کے ورثا کی جانب سے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جارہا تھا جس پر آر پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوساہیوال نے مظاہرین سے مذاکرات گئے ،انتظامیہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر تیارہو گئی ، ڈی پی او ساہیوال نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، ورثاکی درخواست پر تھانہ یوسف والا میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے ۔

اس سے قبل ڈی پی او ساہیوال کامظاہرین سے کہناتھا کہ آپ روڈ کھول دیں ہم ایف آئی آر درج کر دیتے ہیں جبکہ مقتولین کے ورثاکا کہناتھا کہ پہلے ایف آئی آر درج کی جائے ہم روڈ کھول دیں گے۔