نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو علیل، پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص

نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو علیل، پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص
نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو علیل، پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص

  

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے سابق صدر و وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی نے تصدیق کی کہ میر حاصل بزنجو کو طبیعت کی ناسازی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کررہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔جان محمد بلیدی نے بتایا کہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -