تحریک انصاف نے پنجاب کوپولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا،بچوں کے سامنے والدین کاقتل گڈگورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پرطمانچہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

تحریک انصاف نے پنجاب کوپولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا،بچوں کے سامنے والدین ...
تحریک انصاف نے پنجاب کوپولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا،بچوں کے سامنے والدین کاقتل گڈگورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پرطمانچہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کوپولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا،یہ سانحہ پیغام ہے،نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کیساتھ گھروں سے باہرنانکلیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ساہیوال واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کوپولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ پیغام ہے،نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کیساتھ گھروں سے باہرنانکلیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بچوں کے سامنے والدین کاقتل گڈگورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پرطمانچہ ہے،اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتا ہوگئی،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ریاست مدینہ کی پیروی کے دعویدارآج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کاذمے دارکون ہے؟نیازی سرکارکی تحقیقات پرکسی کواعتمادنہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایس ایس پیزاورآئی جیزکوتبادلہ کرنے والوں سے انصاف نہیں ہوگا،ٹوئٹروالی سرکاردروغ گوئی اورمخالفین پرالزام بازی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی،نیاپاکستان کے نام پرملک میں جنگل کاقانون لاگوکردیاگیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -