”وزیراعظم عمران خان آپ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ۔۔“حامد میر کے بعد معروف اینکر پرسن عائشہ بخش بھی میدان میں کود پڑیں، انتہائی سخت بات کہہ دی

”وزیراعظم عمران خان آپ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ۔۔“حامد میر کے بعد معروف ...
”وزیراعظم عمران خان آپ کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ۔۔“حامد میر کے بعد معروف اینکر پرسن عائشہ بخش بھی میدان میں کود پڑیں، انتہائی سخت بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ” ریمنڈ ڈیوس “ نے معصوم خاندان کی زندگیاں اجاڑ دی ہیں لیکن تاحال انتظامیہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں مکمل ناکام ہے تاہم اب حامد میر کے بعد خاتون اینکر عائشہ بخش بھی وزیراعظم عمران خان کے بیان کے خلاف میدان میں آ گئی ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سانحہ ساہیوال پر پیغام جاری کیا گیا کہ” وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جیسا کہ سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہہ کیا ہے لیکن ہر کوئی قانون کے سامنے جوابدہ ہے ، جیسے ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ آئی گئی اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا ، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے ۔“

عائشہ بخش نے ٹویٹر پر لکھاکہ ”عمران خان آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، آپ کو بتانا ہوگا کہ ریاست کہاں ہے ، کیا ہوا ہے اور اس کا ذمہ دار کون ہے ، کب اس کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی ، آپ کس طرح یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو، عوام کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ صدمے میں ہیں ۔“

مزید :

قومی -