احتساب ہو گا‘ سب کا ہو گا‘جس نے بھی ملک لوٹا ‘ اسے نہیں چھوڑا جائیگا

احتساب ہو گا‘ سب کا ہو گا‘جس نے بھی ملک لوٹا ‘ اسے نہیں چھوڑا جائیگا
احتساب ہو گا‘ سب کا ہو گا‘جس نے بھی ملک لوٹا ‘ اسے نہیں چھوڑا جائیگا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) احتساب ہو گا‘ سب کا ہو گا‘ جس نے بھی ملک لوٹا ہے اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہم سب سے پہلے احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نے ابوظہبی میں خان زمان سرور ڈائریکٹر ممبر ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دو نہیں بلکہ ایک پاکستان چاہیے جس میں امیر غریب اور طاقت ور سب برابر ہوں۔ اوورسیز پاکستانیز ہمارا سرمایہ ہیں یہ اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں۔ انہیں پورا تحفظ اور ون ونڈو آپریشن کی سہولیات دی جائیں گی۔ کک بیک اور قبضہ گروپوں کی اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان ہر سال گیارہ لاکھ لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ حکومت کے پاس اتنا فنڈ نہیں کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر سکے۔

اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کا پیغام لایا ہوں۔ کہ اوورسیز آگے بڑھیں صحت کے شعبہ میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضروریات ہے ہم دیہاتوں تک فلٹریشن موبائل پلانٹ مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بزنس کنشوریم بنا لیں۔ وہ پنجاب کی جس بھی یونیورسٹی کا کیمپس یہاں قائم کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے ہر قسم کا تعاون اور اجازت نامہ دیاجائے گا۔ یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے یہاں پاکستانیوں کے بچوں کا ہائر ایجوکیشن کے حصول کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو بے شمار چیلنجرز کا سامنا ہے برآمدات 20بلین ڈالر اور درآمدات 60بلین ڈالر میں اس خسارے کو ہر حال میں کم کرنا ہے۔ آپ سب پاکستان کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ ارسال کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان زمان سرور نے کہا کہ پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لئے اماراتیوں کے لئے ویزہ فری انٹری سرمایہ کاری کے لئے گوادر بندرگاہ اور بلوچستان کے پہاڑوں کو استعمال کرتے ہوئے مشترکہ سیمنٹ کے کارخانے قائم کئے جائیں۔ وزیر اعظم کے عظیم الشان اپنا گھر منصوبہ میں اماراتی کمپنیوں کے لئے ٹیکس فری مراعات دی جائیں۔

سفیر پاکستان معظم احمد خان نے کہا شیخ زاید مرحوم نے جن تعلقات کی بنیاد رکھی۔ وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ یو اے ای میں پاکستان پہلا ملک ہے جس نے اپنی افرادی قوت کے لئے کم سے کم تنخواہ مقرر کی ہے اس موقع پر خان زمان سرور نے ایک پلانٹ بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا تقریب میں خصوصی طور پر عمران چوہدری‘ ڈاکٹر سہیل مختار‘ احسان اللہ خان‘ سابق سفیر و پیٹرولیم وزیر نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں پاکستان بزنس کونسل دبئی نے بھی تقریب کا اہتمام کیا چوہدری محمد سرور نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان وزیر رواداری سے بھی ملاقات کی۔

مزید :

عرب دنیا -