سانحہ ساہیوال،16 نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

سانحہ ساہیوال،16 نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
سانحہ ساہیوال،16 نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 افراد کی ہلاکت پر 16 نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس انتظامیہ اور ورثا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر مقتول خلیل کا بھائی جلیل پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ یوسف والا پہنچا، لواحقین کا کہنا ہے کہ 16 نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،مقدمہ دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا جائے۔پولیس نے مقتول خلیل کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں302 اور 7 اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔