سانحہ ساہیوال کا مقدمہ درج،مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا،لاشیں لاہور کیلئے روانہ

سانحہ ساہیوال کا مقدمہ درج،مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا،لاشیں لاہور کیلئے ...
سانحہ ساہیوال کا مقدمہ درج،مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا،لاشیں لاہور کیلئے روانہ

  

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال کا مقدمہ درج ہونے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ چار ایمبولینسز ورثا لاشیں لیکر لاہور روانہ ہو گئے ، احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں قادر آباد کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ پولیس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کی مدعیت میں سی ٹی ڈی کے 16 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں اور پولیس نے مقدمے کی کاپی مقتولین کے لواحقین کو فراہم کردیا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف ایف آرئی آر درج ہونے کے بعد مظاہرین نے دھرناختم کردیا،مقتولین کے ورثا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ چار ایمبولینسز میں نعشیں لیکر لاہور روانہ ہو گئے، احتجاج ختم ہونے کے بعد کل سے بند روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -ساہیوال -