وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سینٹر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سینٹر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سینٹر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  


اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر گفتگوکی گئی ۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر گفتگوکی گئی ۔ملاقات میں اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا ۔امریکی سینٹر لنڈسے گراہم کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد