جہاز میں ملنے والے کرکٹر عثمان صلاح الدین اور صبا زندگی کے ہمسفر بن گئے

جہاز میں ملنے والے کرکٹر عثمان صلاح الدین اور صبا زندگی کے ہمسفر بن گئے
جہاز میں ملنے والے کرکٹر عثمان صلاح الدین اور صبا زندگی کے ہمسفر بن گئے

  

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین 21 جنوری کو دولہا بنیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹر کا نکاح گزشتہ سال فروری کو ہو چکا ہے جس کے بعد اب ان کی شادی 21 جنوری کو کراچی میں ہو رہی ہے جب کہ عثمان صلاح الدین کی تقریب ولیمہ 27 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔عثمان صلاح الدین کے تین بھائی اور ایک بہن ہے جب کہ ان کی اہلیہ صبا عارف بھی تین بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان کی بہن کا نام بھی صبا ہے، وہ بھی عثمان کی اہلیہ کی طرح بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔

گزشتہ ماہ اپنی 28 ویں سالگرہ منانے والے عثمان صلاح الدین نے جون 2018ء میں ہیڈ نگلے لیڈز پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔اپنی شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جہاز میں ان کی صبا عارف سے ملاقات ہوئی تھی، ابتدائی بات چیت کے بعد انہوں نے باقاعدہ صبا کے گھر رشتہ بھیجا جو قبول کرلیا گیا۔

مزید :

کھیل -