سانحہ ساہیوال پر پوری قوم افسردہ،چیف جسٹس معاملے کی خود تحقیقات کرائیں اور وزیر اعظم قوم سے سچ بولیں :سینیٹر سراج الحق

سانحہ ساہیوال پر پوری قوم افسردہ،چیف جسٹس معاملے کی خود تحقیقات کرائیں اور ...
سانحہ ساہیوال پر پوری قوم افسردہ،چیف جسٹس معاملے کی خود تحقیقات کرائیں اور وزیر اعظم قوم سے سچ بولیں :سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوراپاکستان ساہیوال واقعہ پرافسردہ ہے،آج پتہ چلایہ ادارے کیاکام کررہے ہیں؟قوم بےگناہ شہریوں کے قتل پرپریشان ہے،وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنی قوم کے ساتھ جھوٹ نہیں بولوں گا ،اگر وزیر اعظم کو اپنا وعدہ یاد ہے تو وہ قوم کے سامنے سچ بولیں اور بتائیں کہ دن کی روشنی میں یہ ظلم کیوں کیا گیا؟پوری قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ،دلخراش واقعہ پر چیف جسٹسمعاملے کی خود تحقیقات کرائیں۔


سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے مہر خلیل کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر  سراج الحق نے کہا  کہپولیس نے ایک رات میں چھے سات بار اپنا موقف تبدیل کیا ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت جھوٹ بھول رہی ہے،وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنی قوم کے ساتھ جھوٹ نہیں بولوں گا ،اگر وزیر اعظم کو اپنا وعدہ یاد ہے تو میں وزیر اعظم سے اپیل کروں گا کہ آج پوری قوم کے سامنے سچ بولیں اور بتائیں کہ دن کی روشنی میں یہ ظلم کیوں کیا گیا؟رات کے اندھیرے میں بھی جرم، جرم ہے اور ظلم، ظلم ہے،یہ تو سب لوگوں نے دیکھا ہے ،پوری قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاموقف ہے کہ شہید افرادکاتعلق دہشتگردوں سے تھا،چیف جسٹس سے درخواست ہے معاملے کی خودتحقیقات کرائیں،اس واقعہ کوبنیاد بناکرشہریوں کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوساہیوال واقعہ کاجواب دیناپڑےگا،یہ کوئی سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے،ہم حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کوکس نے قتل کالائسنس دیا؟اگریہی کام کرناتھاتوعدالتوں کوتالے لگادیں،کیا اپنی قوم کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں؟پولیس کا یہی کام ہے کہ دہشت پھیلا کر لوگوں کو خاموش کریں،کیا دہشت گردی یہی چیز نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا ہے ،یہ ہمارے بچے شہید کئے گئے ،جب تک کوئی جرم ثابت نہ ہو اس وقت تک ماورائے عدالت کسی کو قتل کرنا بذات خود بہت بڑم جرم اور ظلم ہے،یہ ظلم رات کے اندھیرے میں نہیں دن کے اجالے میں کیا گیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے سانحہ ساہیوال میں ہسپتال میں زیر علاج  زخمی ہونے والے بچے عمیر اور اس کی دو کم سن بہنوں کی عیادت کی اور انہیں پھول پیش کرتے ہوئے پیار بھی کیا ۔