چین برآمدت کیلئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے پر تیار

چین برآمدت کیلئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے پر تیار
چین برآمدت کیلئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے پر تیار

  

کراچی( ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا،چین برآمدات کیلئے پاکستان کو ایک  ارب ڈالر دینے پرتیار ہے۔ پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا رواں سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے ، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات اس سال ہوئی ہیں، چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کی بات کی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا، نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کا سامنا ہے۔ عبدالرزاق دائود نے کہا پاکستان ہمارا ملک ہے ملکر چیلنجز سے نمٹنا ہے ، یقین ہے کہ ہم ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر دیں گے ،کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ چیلنج ہے ،اس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں،چین توانائی اوردیگرشعبوں میں ہماری مدد کررہا ہے اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا معاشی بہتری کیلئے درآمدات کوکم کرنے کی ضرورت ہے اور ہم درآمدات پرانحصارکم کر رہے ہی،ہم سرمایہ کاری کیلئے ماحول کوسازگاربنا رہے ہیں اور چیلنجزکے باوجود معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے۔

انہوں نے کہا حکومت زرعی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، کاروباری حضرات کو بھی چاہیے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔مشیر تجارت نے کہا پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکائونٹ خسارے کا سامنا ہے اور ہم اسے ہنگامی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امپورٹ کو کم کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔عبدالرزاق دائود نے کہا ہمیں فارن ایکسچینج کوبہتر کرنے کیساتھ عوام کے لائف سٹائل کوبہترکرنے کی بھی کوشش کرنی ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ملک کے حالات کو بہترکرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چائنہ سے چینی اور چاول کی ایکسپورٹ بڑھانے کی بات کی ہے ، 4 بلین ڈالرکے خوردنی تیل کی امپورٹ ہے جوپٹرولیم مصنوعات کے بعد سب سے بڑی درآمدات ہے۔ انہوں نے کہا ایکسپورٹ کے ذریعے ہم اپنے ملک میں ڈالر لانے کی کوشش کررہے ہیں اور رواں سال 27 بلین ڈالرسے زائدایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -