جعلی پولیس اہلکاروں نے دبئی سے کراچی پہنچنے والے شہری کو لوٹ لیا

جعلی پولیس اہلکاروں نے دبئی سے کراچی پہنچنے والے شہری کو لوٹ لیا
جعلی پولیس اہلکاروں نے دبئی سے کراچی پہنچنے والے شہری کو لوٹ لیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس جیسی وردیاں پہنے 4 ڈاکوئوں نے جعلی اہلکار بن کر دبئی سےکراچی پہنچنے والے تاجر کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق مٹیاری کا رہائشی اعجاز دبئی سے آنے والے اپنے کزن کو لے کر ایئرپورٹ سے نکلا تھا کہ ملیر کے علاقے میں ان کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔

ملیر کینٹ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 4 ڈاکوئوں نے پولیس وردی نہیں بلکہ اس سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے جن کے پاس جعلی نمبر پلیٹ 440 لگی گاڑی تھی جس پر پولیس بتی بھی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار بن کر گاڑی کو روکا اور شہریوں سے 4 لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔جعلی اہلکاروں کے خلاف واردات کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -