ساہیوال سانحہ ، صدر مملکت عارف علوی نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سن کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

ساہیوال سانحہ ، صدر مملکت عارف علوی نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سن کر آپ کی ...
ساہیوال سانحہ ، صدر مملکت عارف علوی نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سن کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  


ساہیوال (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )ساہیوال میں آج انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک معصوم خاندان اجڑ گیا ہے جبکہ موت کی خبر ملنے پر ان کی ماں بھی صدمے سے اس دنیا سے چل بسی ہے ، اس واقعہ پر پوری قوم سوگوار ہے اور شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے اور فوری کارروائی عمل میں لانے کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم ان معصوم بچوں کو والدین کی محبت اور شفقت کون دے گا اور کیا وہ یہ واقعہ اپنے ذہنوں سے نکال پائیں گے جس لمحے انہوں نے اپنے والدین پر گولیوں کی بارش ہوتی دیکھی؟ یہ وہ ایک سوال ہے جو اس وقت ہر پاکستانی پوچھ رہاہے ۔

اس واقعہ پر ملک کے صدر عارف علوی بھی شدید غمزدہ ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، جن بچوں کے سامنے انکے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، انکے ازہان پر کتنے مضر اثرات مرطب ہونگے ،اسکا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں۔ حکومت انشاللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر ماں باب کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلون کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

مزید : قومی