بھارتی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش، تصویر سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش، تصویر سامنے آگئی
بھارتی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش، تصویر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرامے ’بھابھی گھر پر ہیں‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ کے گھر 14 جنوری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، انہوں نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کی۔ ثمیہ ٹنڈن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوشیوں کا ایک گلدستہ‘ مجھے مل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور معروف بینکر سورب ڈیویندر کی 2016 دسمبر میں شادی ہوئی تھی، گزشتہ برس انہوں نے بیٹے کی متوقع آمد کے حوالے سے خوشخبری بھی انسٹاگرام پر ہی شیئر کی تھی۔

مزید :

تفریح -