سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی میتیں گھر پہنچادی گئیں،نماز جنازہ فیروز پور روڈ پر ادا کی جائے گی

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی میتیں گھر پہنچادی گئیں،نماز جنازہ فیروز ...
سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی میتیں گھر پہنچادی گئیں،نماز جنازہ فیروز پور روڈ پر ادا کی جائے گی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی میتیںلاہور پہنچا دی گئیں ،میتیں پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا،اہل علاقہ کی بڑی تعداد میتوں کا آخری دیدار کرنے کیلئے پہنچ گئی۔

ڈیلی پاکستان کے سٹاف رپورٹرکے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں لاہور میں ان کے مین چونگی سٹاپ چونگی امر سدھومیں واقع گھر میں پہنچادی گئیں ، میتیں پہنچنے پر گھرسے کہرام برپا ہو گیا، اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، اس انسانیت سوز واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

ڈیلی پاکستان کے سٹاف رپورٹر کے مطابق جاں بحق افرا دکی نمازجنازہ فیروز پور روڈ پر ادا کی جائیں گی اور ان کی تدفین بورے والا میں کی جائیگی ۔

واضح رہے کہ ساہیوال کے علاقے قادر آباد کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ،جس پر مقتولین کے لواحقین سراپا احتجاج تھے اور ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے،سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور میتیں لے کر لاہور پہنچ گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -