سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والوں کے جسد خاکی گھر پہنچ گئے،ان کی نماز جنازہ کب اور کہاں ہوگی ؟ آپ بھی جانئے۔۔۔

سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والوں کے جسد خاکی گھر پہنچ گئے،ان کی نماز جنازہ کب ...
سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والوں کے جسد خاکی گھر پہنچ گئے،ان کی نماز جنازہ کب اور کہاں ہوگی ؟ آپ بھی جانئے۔۔۔

  


قادرآباد کے قریب پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون نبیلہ، ان کا شوہر محمد خلیل اور ان کی 13 سالہ چھوٹی بیٹی اریبہ شامل ہے جبکہ ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں بھی زخمی ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں چوتھا شخص ذیشان ان کا ہمسایہ تھا۔ یہ پورا خاندان لاہور کا رہائشی تھا جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بورے والا جارہا تھا۔ مارے جانے والے افرا دکی میتیں ان کے گھر  پہنچ گئیں،  اہل علاقہ ان کی رہائش گاہ پر موجود ہے،ان کی نماز جنازہ کب اور کہاں ہوگی ؟ تفصیلات کیلئے ویڈیو دیکھیں۔۔۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : ویڈیو گیلری