سانحہ ساہیوال ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس، سی ٹی ڈی نے ایسا اعتراف کر لیا کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

سانحہ ساہیوال ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس، سی ٹی ڈی نے ایسا ...
سانحہ ساہیوال ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس، سی ٹی ڈی نے ایسا اعتراف کر لیا کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال میںسی ٹی ڈی کے ” ریمنڈ ڈیوس“ نے ہنستا بستا خاندان اجاڑ کر رکھ دیاہے جبکہ تین معصوم بچے زندہ بچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کی 13 سالہ بڑی بہن زندگی کی بازی ہار گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ” سماءنیوز “ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ 16 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اس معاملے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران انتہائی اہم ترین انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دوران اجلاس اعتراف کیا ہے کہ کمزور انفارمیشن کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کاکہنا تھا کہ اجلاس میں اطلاع دینے والے مخبر سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ذاتی دشمنی کے پہلو کو بھی نظر اندا نہیں کیا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈرائیور ذیشان سے متعلق بھی واضح معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

مزید :

قومی -