” سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم اور گورنر سے یہ بات کروں گا “ سپیکر اسد قیصر نے وہ اعلان کردیا جس سے شفاف تحقیقات کی امید پیدا ہوگئی

” سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم اور گورنر سے یہ بات کروں گا “ سپیکر اسد قیصر نے ...
” سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم اور گورنر سے یہ بات کروں گا “ سپیکر اسد قیصر نے وہ اعلان کردیا جس سے شفاف تحقیقات کی امید پیدا ہوگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سانحہ ساہیوال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس پر جوڈیشل کمیشن بنوانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے وزیر اعظم اور گورنر سے بات کروں گا۔ واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال کیلئے جے آئی ٹی قائم کی جاچکی ہے ۔ یہ جے آئی ٹی ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں خفیہ اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ وزیر اعظم کراچی کیلئے پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں، ٹرانسپورٹ، پانی اور سیوریج کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنائی ہے۔ کراچی نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ،ہم اپنے وعدے وفا کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -