سانحہ ساہیوال،تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ،ایسے سوال پوچھ لئے کہ راجہ بشارت بھی پریشان ہو جائیں گے

سانحہ ساہیوال،تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کو مشکل میں ...
سانحہ ساہیوال،تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ،ایسے سوال پوچھ لئے کہ راجہ بشارت بھی پریشان ہو جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال کے معاملے پر تحریک انصاف کی خاتون رکن مسرت جمشید چیمہ نےپنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ؤنوٹس جمع کرا دیا۔

تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلا نوٹس میں میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب جعلی مقابلہ بنایا؟کیا یہ درست ہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا کہ ٹول پلازہ کے پاس سی ٹی ڈی ٹیم نے ایک کار اور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی اور جس پر کار میں سوار افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں داعش کے دہشتگرد ہلاک ہوئے۔توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی جانے والی کارروائی سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے اور کیا اس کیس میں انصاف ہوگا؟۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -