رواں سال ملک کی معیشت بہتر ہوجائیگی:اقتصادی ماہر عارف حبیب

رواں سال ملک کی معیشت بہتر ہوجائیگی:اقتصادی ماہر عارف حبیب
رواں سال ملک کی معیشت بہتر ہوجائیگی:اقتصادی ماہر عارف حبیب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی ماہر عارف حبیب نے کہاہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہونے ، بر آمدات میں اضافے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے 2019میں ملک کے معاشی حالات میں بہتری آتی نظر آتی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیسا ہوگا نیا پاکستان؟“ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ 2018کا سال پاکستان کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا تھا کیونکہ اس سال الیکشن ہوئے اور جس سا ل الیکشن ہوتے ہیں ، اخراجات زیادہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2019کے شروع میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس لئے تیل کی قیمتیں کم ہونے اور بر آمدات میں اضافے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے 2019میں ملک کے معاشی حالات میں بہتری آتی ہوئی نظر آتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال معیشت بہتری کی طرف جائیگی ۔

مزید : بزنس