2019کے پہلے 6ماہ معیشت کیلئے کٹھن ہونگے :ماہر معیشت محمد سہیل

2019کے پہلے 6ماہ معیشت کیلئے کٹھن ہونگے :ماہر معیشت محمد سہیل
2019کے پہلے 6ماہ معیشت کیلئے کٹھن ہونگے :ماہر معیشت محمد سہیل

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی ماہر محمد سہیل نے کہاہے کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ معاشی لحاظ سے کٹھن ہونگے اور بعد کے 6ماہ میں کچھ بہتری نظر آئی گی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیسا ہوگا نیا پاکستان ؟“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد سہیل نے کہا کہ 2019کا سال معاشی حوالے سے کافی کٹھن ہوگا ، ہو سکتا ہے کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ کٹھن ہونگے اور بعد کے 6ماہ میں کچھ بہتری نظر آئی گی ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو فیصلہ سازی میں دقت کا سامنا ہے اور معاشی زخم کی مرہم پٹی کرتے ہوئے وقت لگ سکتاہے ، اس وقت کاروباری برادری اس حوالے سے تذبذب کا شکارہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا یا کم ہوگی ، میرے خیال میں 2019میں معیشت بہتری کی طرف نہیں جائیگی۔

مزید : بزنس