یورپ سے سیالکوٹ کیلئے براہ راست ہوائی سفر سے برآمدکندگان اور مسافروں کیلئے آسانیاں پیدا ہونگیں:میاں محمد سومرو

یورپ سے سیالکوٹ کیلئے براہ راست ہوائی سفر سے برآمدکندگان اور مسافروں کیلئے ...
یورپ سے سیالکوٹ کیلئے براہ راست ہوائی سفر سے برآمدکندگان اور مسافروں کیلئے آسانیاں پیدا ہونگیں:میاں محمد سومرو

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سول ایوی ایشن و نج کاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ یورپ سے سیالکوٹ کیلئے براہ راست ہوائی سفر سے برآمدکندگان اور مسافروں کیلئے آسانیاں پیدا ہونگیں،

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آمدن میں سیالکوٹ کابہت بڑا حصہ ہے، سیالکوٹ نے نہ صرف ائیر پورٹ خود بنایا بلکہ اپنی ائیر لائن بھی بنائی بہت جلد پو ری دنیا سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،شہر اقبال اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے میں پوری دنیا میں ایک مثال رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ملک کی اکانومی کو مضبوط کرنا ہے،روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کاروباری طبقے کو ہر سطح پر سہولیات دے گی۔اس سے قبل سیالکوٹ ائیرپورٹ سے  بارسلونا اور پیرس کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز تین سو مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور سیکٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نےمسافروں کا استقبال کرتے ہوئےمسافروں اور عملے کو پھول اور گلدستے پیش کئے گئے جبکہ کیک بھی کاٹا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -