رواں سال کے مڈ تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل ہوجائیں گے :سلیم صافی کا دعویٰ

رواں سال کے مڈ تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل ہوجائیں گے ...
رواں سال کے مڈ تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل ہوجائیں گے :سلیم صافی کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اس سال کے مڈ تک عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں ہونگے اور محمود خان کے پی میں وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیسا ہوگانیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دنیا اور پاکستانیوں کی نظروں میں بھی نا اہل ثابت ہوچکی ہے ، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے ، حکومت کی کوئی اقتصادی سمت نہیں ہے اور بے یقینی ہے ، یہ پتہ بھی نہیں چل رہاہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی طرف جائیگی یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر بھی چین موجودہ حکومت کے رویئے سے نالا ں نظر آتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی طرف سے جو امداد مل رہی ہے وہ بھی مقصد پورا ہونے تک ہوگی ، یہ بات طے ہے کہ اس سال کے درمیان تک عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں ہونگے ، محمود خان کے پی میں وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے اور سال کے آخر تک عمران خان پاکستان کے وزیراعظم رہتے ہوئے بھی نظر نہیں آتے ۔

مزید : قومی