حکومت اپنے اتحادیوں کو مطمن نہیں کر پارہی :مظہر عباس

حکومت اپنے اتحادیوں کو مطمن نہیں کر پارہی :مظہر عباس
حکومت اپنے اتحادیوں کو مطمن نہیں کر پارہی :مظہر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے ، اپوزیشن کو چھوڑ دیں، حکومت تو اپنے اتحادیوں کو ہی مطمن نہیں کرپارہی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیسا ہوگا نیا پاکستان؟“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ حکومت ابھی تک سمت کا تعین ہی نہیں کرپار ہی ہے کہ جانا کدھر ہے ، بدقسمتی سے 2019میں دوبجٹ آئیں گے ، ایسے میں کس طرح معاشی استحکام آئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ معیشت میں بہتری سیاسی استحکام سے بھی آتی ہے ، اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے ، اپوزیشن کو چھوڑ دیں، حکومت تو اپنے اتحادیوں کو ہی مطمن نہیں کرپارہی ، احتساب اور تکلیف دہ حالات پیدا کرنے میں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019میں ملک کے معاشی حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے ۔

مزید :

قومی -