مہنگائی اورڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا ، لو گ سڑکوں پر آئیں گے :بے نظیر شاہ کی پیشگوئی

مہنگائی اورڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا ، لو گ سڑکوں پر آئیں گے :بے نظیر ...
مہنگائی اورڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا ، لو گ سڑکوں پر آئیں گے :بے نظیر شاہ کی پیشگوئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے کہاہے کہ2019میں مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور لوگ سڑکوں پر آئیں گے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیسا ہوگا نیا پاکستان؟“ میں گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر شاہ نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے کسی بھی کاروباری شخص سے پوچھ لیں کہ معاشی حالات کیاہے؟ انہوں نے کہا کہ 2019میں مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور لوگ سڑکوں پر آئیں گے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بزنس ایڈوائزری کونسل بنائی جو ایک اچھا اقدام تھالیکن پھر عاطف میاں کو نکال دیا گیا اور اب پتہ نہیں ہے کہ اس بزنس ایڈوائزری کونسل کا کیابنا ہے ؟انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بھارت سے مذاکرات کی بات نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس وقت بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں ، پہلے دیکھنا چاہئے کہ الیکشن کے نتیجے میں بھارت میں کونسی حکومت برسر اقتدار آتی ہے ، نئی حکومت برسر اقتدار آنے کے پانچ چھ ماہ بعد مذاکرات کی بات کرنی چاہئے ۔

مزید : قومی