امریکہ ناقابل بھروسہ ، 2019میں بھی دہشتگردی ختم نہیں ہوگی : لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

امریکہ ناقابل بھروسہ ، 2019میں بھی دہشتگردی ختم نہیں ہوگی : لیفٹیننٹ جنرل (ر) ...
امریکہ ناقابل بھروسہ ، 2019میں بھی دہشتگردی ختم نہیں ہوگی : لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ یہ ممکن نہیں ہوگا کہ 2019میں دہشت گردی ختم ہوجائیگی، امریکہ ہمیشہ سے ایک ناقابل بھروسہ پارٹنر ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیسا ہوگانیا پاکستان ؟“ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل(ر) امجد شعیب نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے ایک ناقابل بھروسہ پارٹنر ہے ، اس کے بعد طالبان کے ساتھ ثالثی کیلئے بھی پاکستان کو مجبور کیا جائیگا اور کہا جائیگا کہ طالبان سے کہا جائے کہ یہ باتیں اور مطالبات مانیں لیکن یہ مشکل ہوگا ، طالبان پر روس اور ایران کا اثر بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی سولو فلائٹ ہے ، اس وقت جو حالات جارہے ہیں ، یہ ممکن نہیں ہوگا کہ 2019میں دہشت گردی ختم ہوجائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان مخالف ایجنڈے کی وجہ سے برسر اقتدار میں آئی تھی اور اگر مودی حکومت دوبارہ برسر اقتدار آتی ہے تو بھارت کا پاکستان کے ساتھ موجودہ رویہ جاری رہے گا لیکن اگر کانگریس کی حکومت آگئی تو پھر بھی بھارت کی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

مزید : قومی