سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیا تو کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا :صوبائی وزیر محمو د الرشید نے بڑا اعلان کردیا

سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیا تو کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا ...
سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیا تو کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا :صوبائی وزیر محمو د الرشید نے بڑا اعلان کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید نے کہاہے کہ اگر سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہواتو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی ، کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دیگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر سانحہ ساہیوال میں جے آئی ٹی کی تفتیش کے بعدجرم ثابت ہوجاتاہے تو ذمہ داروں کوسزا ملے گی، کوئی وزیر مستعفی نہیں ہوگا کیونکہ اس معاملہ پر کسی کو مستعفی نہیں ہوناچاہئے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور سانحہ ساہیوال میں فرق ہے، وہاں دن دہاڑے حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کوقتل کیاگیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی تفتیش کے بعد اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوتاہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -