ریاست کی گولی پر معصوم لوگوں کا خون لگا ہواہے:سعد رسول نے اہم نقطے کی نشاندہی کردی

ریاست کی گولی پر معصوم لوگوں کا خون لگا ہواہے:سعد رسول نے اہم نقطے کی نشاندہی ...
ریاست کی گولی پر معصوم لوگوں کا خون لگا ہواہے:سعد رسول نے اہم نقطے کی نشاندہی کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ ریاست کی گولی پر معصوم لوگوں کا خون لگا ہواہے ، سوال یہ ہے کہ کیاان ایس او پیز پر عمل ہواہے جو گولی چلانے کیلئے ایک ریاست طے کرتی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سعد رسول نے کہا کہ جب ریاست گولی چلاتی ہے تو اس کیلئے بہت سے اصول ہوتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا سانحہ ساہیوال میں ان ایس او پیز پر عمل ہواہے؟ جو گولی چلانے کیلئے ایک ریاست طے کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی گولی پر معصوم لوگوں کا خون لگا ہواہے،پولیس آرڈر 2002کے تحت پولیس پر جو چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہے اس کو لاگونہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کیلئے ضروری ہے کہ اس کے اندر احتساب کا نظام ہونا چاہئے۔

مزید : قومی