بے گناہ افراد کے قتل پر کبھی کسی پولیس والے کو سزانہیں ملی:حبیب اکرم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ آج تک جتنے بھی واقعات ہوئے جن میں بے گناہ افراد قتل ہوئے ہیں کسی پولیس والے کوکبھی سزا نہیں ملی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سمیت جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں ، ان میں پولیس کوکبھی سزا نہیں ملی ، کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں واقعہ ہوا رینجرز کوسزا ملی ، کہوٹہ والا واقعہ ہوا تو ایف سی کوسزا ملی لیکن راﺅ انواز کو کوئی سزا نہیں ملی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیا وجہ سے کہ پولیس والے کے ہاتھوں آج تک جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں جن میں بے گنا افراد قتل ہوئے ہیں کسی پولیس والے کوکبھی سزا نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا پولیس کیلئے احتساب کا ایک موثر نظام ہوناچاہئے ۔