خلیل کی بیٹیوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی پوتیاں اور نواسیاں نظر آتی ہیں:ہارون الرشید نے ایسی بات کردی کے پتھر بھی پانی ہوجائیں

خلیل کی بیٹیوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی پوتیاں اور نواسیاں نظر آتی ...
خلیل کی بیٹیوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی پوتیاں اور نواسیاں نظر آتی ہیں:ہارون الرشید نے ایسی بات کردی کے پتھر بھی پانی ہوجائیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ خلیل کی بیٹیوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی پوتیاں اور نواسیاں نظر آتی ہیں، حکومت کی جانب سے دو کروڑ کی امداد کا کیا سوال ہے ؟ میرے ساتھ نکلیں میں دودن میں ان لوگوں کیلئے دو کروڑ روپے اکٹھے کردیتا ہوں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ جب میں خلیل کی بیٹیوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی پوتیاں اور نواسیاں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہسپتال میں پھول لیکر گئے ، بھلا کوئی مرنیوالے کے گھر میں بھی پھول لیکر گیا ہے!انہوں نے کہا کہ پولیس والوں سے لوگوں کوخوف آتا ہے لیکن اگر کوئی فوجی کھڑا ہو تو لوگوں کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کسی کوجوابدہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پتھر ہیں ، اس لوگوں کو حیا ہی نہیں ہے ، حکومت کی جانب سے دو کروڑ کی امداد کا کیا سوال ہے ؟ میرے ساتھ نکلیں میں دودن میں ان لوگوں کیلئے دو کروڑ روپے اکٹھے کردیتا ہوں ، سوال یہ ہے کہ ایک دردناک واقعہ ہواہے اورکسی کادل نہیں دکھ رہا۔

مزید : قومی