سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں توعمران خان نہیں بچ سکیں گے :سلمان غنی کا دعویٰ

سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں توعمران خان نہیں بچ سکیں گے :سلمان غنی ...
سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں توعمران خان نہیں بچ سکیں گے :سلمان غنی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ اگر سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو عثمان بزدار کا تو کوئی معاملہ ہی نہیں ، عمران خان بھی نہیں بچ سکیں گے،اس وقت لوگوں پر سکتے کی کیفیت ہے۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ بچے نے بتایا ہے کہ میرے والدین کہتے رہے کہ پیسے لے لو اورہمیں معاف کردو،یہ ایک شرمناک پہلوہے ، راجہ ریاض کس کی نمائندگی کررہے ہیں؟ اس وقت لوگوں پر سکتے کی کیفیت ہے، عمران خان نے اچھی بات کی ہے کہ ان پر صدمے کی کیفیت ہے لیکن بچوں کو معاوضہ نہیں بلکہ گود کو ن دیگا ؟ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی کی دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی میں بارود اور اسلحہ ہوتا تو جتنی گاڑی پر گولیاں ماری گئی ہیں ، وہ پھٹ جاتا ، یہ قوم کو چکر دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو عثمان بزدار کا تو کوئی معاملہ ہی نہیں ، عمران خان بھی نہیں بچ سکیں گے ۔

مزید :

قومی -