سانحہ ساہیوال ، مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ساہیوال میں مارے جانے والے اور وزیر قانون پنجاب کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے جانے والے ذیشان کے بھائی احتشام نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ذیشان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لواحقین نے فیروز پور روڈ پر دھرنا دے دیا تھا اور اس وقت تک تدفین سے انکار کردیا تھا جب تک ذیشان کو دہشتگرد قرار دینے والے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت مستعفی نہ ہوجائیں۔
مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے بتایا کہ اس پر کوئی دباﺅ نہیں ہے وہ اپنے خاندان کا تحفظ چاہتا ہے۔ پولیس حکام نے انصاف دلوانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اپنے بھائی کی تدفین کرنا چاہتا ہوں۔
مقتول کے بھائی احتشام جو کہ خود بھی ڈولفن پولیس کا ملازم ہے نے کہا کہ وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے سی ٹی ڈی کی رپورٹ پڑھ کرذیشان کودہشتگردقراردیاتھا۔