کار گہری کھائی میں جاگری، اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات عابد مہمند جاں بحق
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں کار گہری کھائی میں کرنے سے اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد مہمند جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس سٹیشن بحرین کے مطابق اسسٹنٹ کمشنربحرین عابد مہمند جاں اپنے سالے اور دیگر مہمانوں کیساتھ کالام گئے تھے ، واپسی پر آتے ہوئے گاوں چم گھڑی کے مقام پربارش اور برفباری کے باعث گاڑی سلپ ہوگئی اور گہرے کھائی میں جاگری ۔حادثے میں اے سی بحرین عابد خان مہمند جان بحق جبکہ ان کا گن مین اور ایک مہمان زخمی ہوگیا ۔ تمام زخمیوں اور جان بحق اے سی بحرین کی ڈیڈ باڈی کو مدین سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتی ہی پولیس ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو موقع پرپہنچ گئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ خراب روڈ کے باعث پیش آیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔