سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی میں مزید 2 ارکان شامل، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ ساہیوال کے حوالے سے قائم جے آئی ٹی میں دوسری بار تبدیلی کرتے ہوئے 2 مزید ارکان کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی میں 2 ارکان کا اضافہ کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب خالد اللہ بخش اور ایس ڈی پی اوساہیوال فلک شیربھی جے آئی ٹی کے ممبرہوں گے۔ دونوں ارکان میں سے ایک رپورٹ مکمل کرکے پیش کرے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی جانب سے جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی جس کا سربراہ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو بنایا گیا تھا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو سنیارٹی کی بنیاد پر جے آئی ٹی کا سربراہ بنادیا گیا تھا۔