ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور ق لیگ کو وزارتیں نہیں ملیں گی، شیخ رشید کا اتحادیوں کے موجودہ تنخواہ میں کام کرنے کادعویٰ

ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور ق لیگ کو وزارتیں نہیں ملیں گی، شیخ رشید کا اتحادیوں ...
 ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور ق لیگ کو وزارتیں نہیں ملیں گی، شیخ رشید کا اتحادیوں کے موجودہ تنخواہ میں کام کرنے کادعویٰ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایم کیو ایم ، ق لیگ اور جی ڈی اے کو وزارتیں نہیں ملیں گی، اسی تنخواہ میں کام کریں گے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف واپس آسکتاہے لیکن نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ،شہباز شریف نے بہت مال بنالیاہے ، آصف زرداری مضبوط آدمی ہیں جیل کاٹ سکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ کوئی اتحادی حکومت چھوڑ کرنہیں جارہا،اتحادی اس تنخواہ میں کام کریں گے ،ہلکی پھلکی موسیقی تو لگی رہتی ہے، میں بھی وزارت کے ساتھ چمٹا ہوا نہیں ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان محنت تو کررہے ہیں لیکن رزلٹ نہیں آرہا ،عمران خان حکومت چلانے کیلئے خون پسینہ ایک کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ حکومت کی مدت چار سال ہونی چاہئے ، 2020میں الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا ،ایم کیو ایم ، ق لیگ اور جی ڈی اے کو وزارتیں نہیں ملیں گی۔

مزید : قومی