سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا کراچی میں 43 روپے کلو آٹا فروخت کرنے کا دعویٰ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ فوڈ سندھ نے شہر قائد میں 43 روپے آٹے کی فروخت یقینی بنانے کیلئے موبائل یونٹ قائم کردیے۔
سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر شہر بھر میں آٹا 43 روپے فی کلو کے حساب سے شہریوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے فلور ملز مالکان کی مدد سے شہر بھر میں ٹرکوں پر آٹے کے سٹالز لگادیے ہیں جہاں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 430 روپے میں دستیاب ہے۔