ٹانک، متاثرہ گھروں کے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر گرینڈ جرگہ تشکیل

ٹانک، متاثرہ گھروں کے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر گرینڈ جرگہ تشکیل

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کو اپریشن سے متاثرہ گھروں کے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر (یو) محسود کے نام سے گرینڈ جرگہ تشکیل،27 جنوری کو احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بروز اتوار عرفان شہید پارک میں جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت قبائلی مشران پر مشتمل (یو)محسود کے نام سے ایک جرگہ منعقد ہواجسمیں قبائلی رہنما ملک سیف الرحمن، ملک محمد اقبال، ملک ایاز، ملک بادشاہی خان، جمعیت علماء اسلام کے مولانا ضیاء الرحمن، پی ٹی ایم جنوبی وزیرستان کے صدر رحمت شاہ، پی پی پی کے صدر شمس محسود، ندیم عوام دوست، پی ٹی آئی کے سید عمر برکی، امیر اللہ برکی، ابو ہریرہ محسود سمیت مختلف مشران اور کارکنوں نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کے مکانات کو گزشتہ اپریشنوں کے دوران شدید نقصان پہنچا جس سے انکے گھر ملیا میٹ ہوچکے ہیں جس کے ازالے کیلئے گزشتہ تین چار سالوں سے سروے کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو سروے ٹوکن دئیے جاچکے ہیں لیکن جن کو سروے ٹوکن جاری ہوچکے ہیں گزشتہ ایک عرصہ سے انکو مختلف حیلے بہانوں اور ٹال مٹول سے کام لیکر معاوضہ چیک نہیں دئیے جارہے ہیں انکا کہناتھاکہ اس سے قبل کئی مرتبہ احتجاجی کیمپ لگائے جاچکے ہیں جن کو ختم کرنے کیلئے ہمارے ساتھ تحریری معاہدے بھی کئے گئے ہیں لیکن حکومت تاحال ان کئے گئے تحریری معاہدوں کی پاسداری نہ کر سکی جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کے قبائل شدید ذہنی کو فت سے دو چار ہیں اور سرد ی کے اس موسم میں برفبار ی کے دوران کھلے آسمان تلے خیموں اور جھونپڑیوں میں بے سر وسامانی کی حالت میں گز ر بسر کررہے ہیں مقررین کا کہناتھاکہ 27جنور ی کو پولیٹیکل کمپاؤنڈ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا جس کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 21جنوری کو تمام محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ طلب کیا ہے۔

جرگہ تشکیل

مزید : پشاورصفحہ آخر