ضلع ٹانک کو امن و خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا گیا‘ فہد خان وزیر

  ضلع ٹانک کو امن و خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا گیا‘ فہد خان وزیر

  



ٹانک (نما ئندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر فہد خان وزیر نے کہا کہ ضلع ٹانک کو امن و خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا گیا ہے کھیلوں کے فروخت کے لئے محکمہ سپورٹس و ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے تعاؤن سے ٹاؤن ہال گراؤنڈ پر دو ماہ سے جاری پانچواں آل پاکستان سردار نصیر اللہ گنڈہ پور (مرحوم) چیلنج کپ فٹبال ٹورنمنٹ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ٹورنمنٹ میچ روایتی حریف آتش فٹبال کلب ٹانک اور شاہین صابر ٹانک کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے ضلع بھر سمیت لکی مروت بنوں اور دیگر اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی دونوں ٹیموں میں شامل قومی سطح کے کھلاڑیوں کا کھیل دینے سے شائقین معزوز ہوتے رہے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آتش فٹبال کلب ٹانک نے دو گول سے کامیابی حاصل کر کے 2020 کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر سپورٹس افسر آصف نواز گنڈہ پورپاک فوج کے حکام نے خصوصی شرکت کی کھیل کے اختتام پرڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے ونر اور رنر ٹیم کے کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے میچ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

فہد خان

مزید : پشاورصفحہ آخر