نالائق کی پہچان یہی وہ اپنی نااہلی دوسروں پر تھوپتا ہے، سینیٹر روبینہ خالد

نالائق کی پہچان یہی وہ اپنی نااہلی دوسروں پر تھوپتا ہے، سینیٹر روبینہ خالد

  



اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ نالائق کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی نااہلی دوسروں پر تھوپنے کی کوشش کرتا ہے۔ پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں گندم بحران کا ذے دار سندھ کو ٹھہرانا انتہائی شرمناک بات ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ کیا تین صوبوں کو گندم کی سپلائی سندھ نے روکی ہے؟ ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کے پی کے لوگ آٹے کے لئے ترس رہے ہیں۔ ایک وزیر کہتا ہے کہ دو کی بجائے ایک روٹی کھائیں، دوسرا کہتا ہے کہ روٹی کا وزن کم کرو جبکہ تیسرا وزیر کہتا ہے کہ حکومت سندھ کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دانستہ طور پر گندم بحران پیدا کرکے مہنگائی کا سونامی برپا کر دیا ہے۔ ایک مالدار سیٹھ جس نے شوگر پرائس پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اب باہر سے گندم برآمد کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عمران خان سند یافتہ نالائق وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔ جس نے ایک سال کے اندر ملکی معیشت کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک جو گندم کی پیداوار میں خودکفیل تھا وہاں گندم کا بحران ایک نہیں کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد

مزید : پشاورصفحہ آخر