سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کیخلاف ایف بی آ ر کا کریک ڈاون

سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کیخلاف ایف بی آ ر کا کریک ڈاون

  



اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ ریٹیلرز، سگریٹ ساز فیکٹریاں، ڈسٹری بیوٹر، ہول سیلر اور دکاندار غیر قانونی سگریٹ کی تجارت بند کر دیں۔ایف بی آران لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے ملک بھر کے ریٹیلرز کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی سگریٹ کی تجارت بند کی جائے۔نوٹس کے مطابق سگریٹ کے ہر پیکٹ پر حکومت کی مجوزہ تصویری اور تحریری ہیلتھ وارننگ شائع کرنالازمی ہے۔ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق فنانس ایکٹ2019ء کے تحت سگریٹ پیکٹ کی کم ازکم قیمت 63 روپے مقرر ہے اس سے کم قیمت پر سگریٹ فروخت کرنیوالے دکاندار کو 20 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ جعلی سگریٹوں کی فروخت میں ملوث افراد کو ایک لاکھ جرمانہ، 5سال قیدکی سزا ہوگی۔ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اورغیرقانونی سگریٹوں کی نقل وحمل میں ملوث گاڑی بھی ضبط کرلی جائیگی۔

ایف بی آر

مزید : پشاورصفحہ آخر